مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں شیخ رشید

مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں، وزیر ریلوے

مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں، وزیر ریلوے فوٹو:فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں۔

شیخ رشید احمد نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں، ہماری طرف سے دروازے کھلے ہیں، مولانا فضل الرحمن سے گزارش ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمان


شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی بات ہورہی تھی اب مولانا کی بات ہورہی ہے، ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا فوری افتتاح کیا ہے، اجتماع میں خود بھی تشریف لاؤں گا۔

 
Load Next Story