زلزلہ زدہ علاقوں میں علیحدگی پسندوں سے خطرہ نہیں ڈاکٹر عبدالمالک

ڈونر ایجنسیوں کو کسی نے امدادی کاموں سے نہیں روکا، بلوچستان کابینہ جلد حلف اٹھائے گی

دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی طرح مجھے بھی تمام اختیارات حاصل ہیں،مالک بلوچ۔ فوٹو: فائل

KABUL:
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ عالمی ڈونر ایجنسیوں کو کسی نے بلوچستان میں زلزلہ زدہ علاقوں میں امداد کرنے سے نہیں روکا۔

سابق سینیٹر ثنا اللہ بلوچ حقائق سے ناواقف ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں علیحدگی پسندوں سے کوئی خطرہ نہیں۔ بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا فارمولہ طے پاگیا ہے اور جلد ہی کابینہ کے ارکان حلف اٹھا لیں گے۔ وہ جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی طرح انھیں بھی تمام اختیارات حاصل ہیں۔عالمی ڈونر ایجنسیاں اور مخیر حضرات بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں آگے آئیں۔




ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بلوچستان کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے 6 وزیر اور 2مشیرجبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے4وزیر اور ایک مشیر کو شامل کیا جائے گا، کابینہ میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ بلوچستان حکومت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی تک اپنا کام جاری رکھے گی۔
Load Next Story