ملک بچانے کے لیے سلیکٹرز کو اپنا لاڈلہ چھوڑنا ہوگا بلاول بھٹو زرداری

حکومت کو مزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے برابر ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی

حکومت کو مزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے برابر ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی، فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع بنادیا گیا اب وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھایا جائے۔

کراچی مزار قائد کے سامنے پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرف نظر دوڑائیں آپ کو بے انصافی نظر آئے گی، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، سی پیک پر کام رک گیا ہے، ملک کے اداروں کو متنازع بنادیا گیا ہے، یہ پاکستان کے ادارے ہیں ان کا تحفظ ہم ہی کریں گے ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازع رہیں۔


چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے برابر ہوگا، خان کی دھاندلی زدہ حکومت کو گھر بھیجیں گے اور ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کے لیے سلیکٹر کو اپنا لاڈلہ چھوڑنا ہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھایا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 2007ء ملک اور قوم کے لیے بھاری سال تھا، بے نظیر نے اپنی جان دے دی لیکن کسی دہشت گرد یا آمر کے سامنے نہیں جھکیں، سانحہ کارساز کو 12 سال گزر چکے لیکن ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے اور نہ ہی بھولیں گے۔
Load Next Story