نیول چیف آصف سند یلہ نے مالدیپ کاسب سے بڑااعزاز حاصل کرلیا

آصف سندیلہ مالدیپ میں سونامی کے دوران 2 پاکستانی نیول جہازوں پی این ایس طارق اور پی این ایس نصر کے مشن کمانڈر تھے

ایڈمرل آصف سندیلہ کو یہ اعزاز ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا، فوٹو: فائل

KARACHI:
مالدیپ کے صدر محمد وحید حسن نے پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ کومالدیپ میں سونامی کے بعدبحالی کے کاموں اورخوراک کی فراہمی کیلیے سرانجام دی گئی خدمات کے اعتراف میں مالد یپ کا سب سے بڑاتمغہ 'Nishaan Muleege Sharafge Izzaiy'عطا کیا ہے۔


انھیں یہ اعزاز جمعرات کو ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا، ایڈمرل محمد آصف سندیلہ مالدیپ میں سونامی کے دوران 2 پاکستانی نیول جہازوں پی این ایس طارق اور پی این ایس نصر کے مشن کمانڈر تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مالدیپ کے صدر وحید حسن نے کہا کہ آصف سندیلہ نے جوخدمات سرانجام د یں وہ انتہائی قابل قدر اور مثالی ہیں، ایڈمرل آصف سندیلہ نے ایوارڈ دینے پر مالدیپ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story