ایف آئی اے کی مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

سابق صدر کے بیرون ملک جانے سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں، وزارت داخلہ کو سمری ارسال

مختلف کیسز میں تحقیقات کیلیے پرویز مشرف کی پاکستان میں موجودگی ضروری ہے. فوٹو: فائل

عبدالرشید غازی کی والدہ کے قتل کیس میں دوبارہ گرفتاری کے باوجود ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے سمری بھجوائی ہے۔

سمری کے مطابق غداری کیس سمیت مختلف کیسز میں تحقیقات کیلیے پرویز مشرف کی پاکستان میں موجودگی ضروری ہے۔ ان کے بیرون ملک جانے سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔ تمام کیسز میں پرویز مشرف کی ضمانت ہوجانے کے بعد ایف آئی اے کی طرف سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کی درخواست انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔




تمام کیسز میں ضمانت کے بعد مشرف کے بیرون ملک جانے کی افواہیں گرم تھیں اور بہت سوں کا خیال تھا کہ مشرف کی تمام کیسز میں ضمانت مشرف کی نواز حکومت سے ڈیل کا نتیجہ ہے مگر ایف آئی اے کی طرف سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سے ایسی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ سابق صدر کیخلاف کیسز میں غداری کا مقدمہ سب سے اہم ہے اور اس میں پٹیشنر کے پاس اہم ثبوت بھی ہیں۔ ایف آئی اے نے 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کا تمام سرکاری ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور اسی ریکارڈ کی بنیاد پر ایجنسی نے مشرف اور دیگر اہم شخصیات سے تحقیقات کی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story