ناقص کھانا فروخت کرنے پر کراچی کے 12 ریسٹورنٹس پر 3 لاکھ روپے جرمانہ
ایک ریسٹورنٹ سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ناقص اورغیرمعیاری کھانا فروخت کرنے پر 12ریسٹورنٹس اورہوٹلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جب کہ ایک ریسٹورنٹ کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے مطابق سی بی سی کی کمرشل جبکہ دیگر حدود میں واقع ریسٹورنٹس اورہوٹلز کی جانچ پڑتال کی گئی، خصوصی جانچ پڑتال اور چھاپہ مار کارروائی حال ہی میں قائم ہونے والے سی بی سی کی فوڈ سیل کی جانب کی گئی جس کے دوران 12ریسٹورنٹس اور ہوٹل کے معائنے کے دوران انھیں جرمانے اورتنبیہ کی گئی جبکہ ایک ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سیل کردیاگیا۔
ترجمان سی بی سی کے مطابق مجموعی طورپرریسٹورنٹ اور ہوٹلز انتظامیہ پر 3لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کارروائی کی بنیادی وجہ ناقص اورغیرمعیاری کھانے کی فروخت اور ہوٹل کے کولڈ ایریاز6ماہ پرانے زائد المیعاد گوشت اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی اسٹوریج تھی۔
ترجمان سی بی سی کے مطابق کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کے معیارکو جانچنے کا تسلسل جاری رہے گا۔