کراچی کورنگی میں دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی

دھماکا پنکچر کی دکان کے پاس ہوا جس سے جس سے دکان تباہ ہوگئی جبکہ 2 ٹرکوں اور ایک گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگز ملے ہیں تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جاریی ہیں، ڈی ایس پی فرحت کمال فوٹو: فائل

کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا پنکچر لگانے کی دکان کے پاس ہوا جس سے وہاں کھڑے 2 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے پنکچر کی دکان تباہ ہوگئی جبکہ 2 ٹرکوں اور ایک گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا، پنکچر کی دکان کے مالک کے مطابق اس نے جیسے ہی دکان کھولی دھماکا ہوگیا جبکہ ڈی ایس پی فرحت کمال کے مطابق دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگز ملے ہیں تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔
Load Next Story