بھارتی فوج کی 2 سیکٹروں میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ایک بچہ جاں بحق خاتون زخمی

گوئی میں بھارتی فوج کی گولا باری سے 11 سالہ کاشف جاں بحق ہوا جبکہ نکیال سیکٹر میں خلاف ورزی سے خاتون شدید زخمی ہوئی

دونوں بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحانہ روش اختیار کرتے ہوئے 2 سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے آج لائن آف کنٹرول کی پہلی خلاف ورزی گوئی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کرکے کی جس سے 11 سالہ کاشف جاں بحق ہوگیا جبکہ کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولا باری اور اشتعال انگیزی سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بار بار کے احتجاج کے باوجود بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز نہیں آرہی اور اس میں اب تک کئی فوی جوان شہید اور شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے ہونے والے مذاکرات کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story