غازی عبدالرشید قتل کیس پرویزمشرف کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا
عدالت نے پرویز مشرف کی چک شہزاد کی رہائش گاہ کو دوبارہ سے سب جیل کا درجہ بھی دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے سابق صدر کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر پولیس افسران نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے سیکورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے انہیں پیش نہیں کیا جا سکتا لہذا انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر پولیس کو استثنی دیتے ہوئے سابق صدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر14 دن کے لیے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے، عدالت نے پرویز مشرف کی چک شہزاد کی رہائش گاہ کو دوبارہ سے سب جیل کا درجہ بھی دے دیا۔
قبل ازیں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی تھی۔