عید الاضحیٰ پر سندھ حکومت کا 4 اور پنجاب حکومت کا 3 روزہ تعطیلات کا اعلان
ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث صوبہ سندھ کے ملازمین منگل سے اتوار تک چھٹیاں منائیں گے۔
MUMBAI:
سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 4 روز جبکہ پنجاب حکومت نے 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 15 سے 18 اکتوبر تک ہوں گی تاہم ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث صوبائی ملازمین منگل سے اتوار تک چھٹیاں منائیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں صوبائی ملازمین کے لئے عید الاضحیٰ کے لئے 15 اکتوبر بروز منگل سے 17 اکتوبر بروز جمعرات تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا ملازمین عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضر ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔