اعصام الحق کی جوڑی شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کو کروشیا کے ڈاڈنگ اور برازیل کے مارسیلو نے زیر کیا۔

دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور روجر نے پولینڈ کی جوڑی کو شکست دی تھی۔ فوٹو؛ فائل

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی ڈبلز کوارٹر فائنل سے باہر ہو گئی۔


چین میں جاری شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبل ایونٹ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کو کروشیا کے ڈاڈنگ اور برازیل کے مارسیلو نے زیر کیا، کروشیا کےڈاڈنگ اور برازیل کے مارسیلو نےمقابلہ 6-7 اور 3-6 سے جیتا، دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور روجرنے پولینڈ کی جوڑی کو شکست دی تھی۔

گزشتہ روز فرانسیسی ٹینس اسٹار مونفلز نے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرر کے خلاف ایک سخت مقابلے کے کامیابی حاصل کرکے شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔
Load Next Story