وانا میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ 2 سیکیورٹی اہلکار شہید 6 زخمی
حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ وانا میں ہیڈ کوارٹر واپس آ رہا تھا، زرائع
وانا میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 شہریوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وانا میں ڈگری کالج کے نزدیک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 3 شہریوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ وانا میں ہیڈ کوارٹر واپس آ رہا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے باوجود شدت پسندوں کی جانب سے فوج اور سیکیورٹی فورسز کو مستقل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہےاور 6 اکتوبر بروز اتوار کو بھی بنوں میں میران شاہ روڈ پر شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس میں 3 اہلکار شہید جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔