سرفراز احمد کو برطرف کیے جانے پر شائقین کرکٹ کا احتجاج
مظاہرین نے سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب اختر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی قرار دیا۔
سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قومی کرکٹ قیادت سے برطرف کیے جانے پر شائقین کرکٹ نے احتجاج کیا۔
ہفتہ کی شب بفر زون کے علاقہ میں سرفراز احمد کی رہائش گاہ کے سامنے ہونے والے احتجاج میں نوجوان، بچے اور بزرگ جمع ہوگئے، سرفراز احمد کی حمایت میں بینرز اٹھائے کھڑے شہریوں نے نعرے بازی بھی کی، انھوں نے سرفراز احمد کو دوبارہ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب اختر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی قرار دیا،مظاہرین نے شعیب اختر سے معافی مانگنے کامطالبہ بھی کیا۔