کرکٹ کو ٹھیک کرنا چاہتا ہوں لیکن عدالت نے ہاتھ باندھ رکھے ہیں نجم سیٹھی
وزیراعظم نے چیئرمین تو لگا دیا لیکن ابھی تک بے اختیار ہوں، اختیارات ملنے پر کرکٹ کو درست کردوں گا، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کو ٹھیک کرناچاہتے ہیں لیکن عدالت نے ان کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔
لاہورکے باغِ جناح گراونڈ میں انڈر 19 قومی ویمن ٹی 20 کرکٹ کے فائنل کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی کرکٹ کو درست کرنے کے لیے بہت کچھ سوچ رکھا ہے لیکن عدالت نے ان کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین کے انتخاب کیلئے عدالت کے بنائے گئے الیکٹرول کالج کو چیلنج کردیا ہے، اپیل میں موقف اختیارکیا ہے کہ ابھی تک کئی ریجنز کے انتخابات نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں چیئرمین تو لگا دیا لیکن ابھی تک وہ بے اختیار ہیں، اختیارات ملنے پر وہ پاکستان کرکٹ کو درست کردیں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے پی سی بی کے انتخابات کروانے کے لیے نگران چیئرمین نجم سیٹھی کو 18 اکتوبر تک مہلت دے رکھی ہے۔ جناح گراؤنڈ میں ویمنز انڈر 19 ٹی 20 کے فائنل میں لاہور کالج کی ٹیم صرف 18 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں کنئیرڈ کالج نے یہ ہدف صرف دو اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔