نوکوٹ معمولی تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم 11 افراد زخمی

2 افراد کی حالت تشویشناک، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا، علاقے میں کشیدگی

علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا۔

نوکوٹ کے قریب چانڈیو برادری کے درمیان معمولی تنازع پر کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، 11 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک، علاقے میں کشیدگی، پولیس کی بھاری نفری تعینات۔

تفصیلات کے مطابق نوکوٹ کے قریب چانڈیو برادری کے 2 گروپوں میں معمولی تنازع پر تصادم ہوگیا جس میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد دھنی بخش چانڈیو اور بہادر خان چانڈیو کو شدید حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر نوکوٹ لایا گیا مگر حالت نازک ہونے کے باعث فوری طور پر حیدرآباد منتقل کیا گیا۔




جبکہ 9 افراد جن میں امین چانڈیو، سومار چانڈیو، بچایو چانڈیو، اشرف چانڈیو، حیات چانڈیو، صدیق چانڈیو اور ہالو چانڈیو رورل ہیلتھ سینٹر نوکوٹ میں زیر علاج ہیں۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا۔
Load Next Story