شراب پینے کے الزام میں سیاسی عہدیدار پر نوجوانوں کا تشدد
گشت کرانے کے بعد پولیس کے حوالے، پارٹی کارکن تھانے پہنچ گئے،6 افراد پر مقدمہ درج
بھٹ شاہ میں نوجوانوں کا پی پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری پر بدترین تشدد نوجوانوں نے محلے میں شراب پینے کے الزام میں پی پی رہنما علی محمد سموں پر تشدد کر کے شہر کا گشت کرانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
اطلاع پر بڑی تعداد میں پی پی کے جیالے تھانے پہنچ گئے۔ تشدد کرنے والے عباسی برادری کے اکرم، گلزار سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق بگھیر محلہ کے عباسی برادری کے نوجوانوں اکرم اور دیگر نے پی پی ضلع مٹیاری لیبرونگ کے جنرل سیکریٹری علی محمد سموں کو بدترین تشدد کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔
جسکی وجہ سے علی محمد کی حالت خراب ہو گئی جسے سول اسپتال حیدرآباد بھیجا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں نے علی محمد سموں کو موبائل ٹاور سے نیم برہنہ حالت میں نشے کی حالت میں پکڑ کر اللہ والا چوک سے تھانے تک تشدد کر کے گشت کرانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔ جبکہ اطلاع پر پی پی جیالے بھٹ شاہ تھانے پہنج گئیاور 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ دوسری جانب اکرم اور دیگر نے بتایا کہ جرم بھی ہمارے محلے میں ہوا جو مجرم تھا اسکوپولیس حوالے کیا لیکن مقدمہ بھی ہماریخلاف درج کیا گیا۔ ادھر پی پی جیالوں نے کہا کہ انکے رہنما پر بدترین تشدد کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔