شمعون عباسی کی ’درج‘ اور فلم ’کاف کنگنا‘ میں ٹکراؤ

شمعون عباسی کی ’درج‘ اور خلیل الرحمان کی ’کاف کنگنا‘ 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

شمعون عباسی کی ’درج‘ اور خلیل الرحمان کی ’کاف کنگنا‘ 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

MULTAN:
پاکستان میں نمائش کی اجازت کے بعد شمعون عباسی کی فلم 'درج' اب 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستان سنسر بورڈ نے آدم خور بھائیوں کی غیر انسانی کارروائی پر مشتمل ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی کی فلم 'دُرج' کے چند متنازع سین کاٹنے کے بعد پاکستان بھر میں ریلیز کی اجازت دی تھی تاہم یہ فلم پہلے 18 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھی تاہم فلم کی تاریخ بدل دی گئی ہے اور اب یہ فلم 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ پڑھیں؛ صنم سعید شمعون عباسی کی فلم پر پابندی کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئیں

دوسری جانب ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی فلم ''کاف کنگنا'' بھی 25 اکتوبر کو ہی ریلیز ہوگی، یوں ان دونوں فلموں میں ٹکراؤ کے سبب ان فلموں کا بزنس متاثر ہوسکتا ہے۔


https://www.youtube.com/watch?v=k1cyfrPDeGg

قبل ازیں پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز کے ساتھ ساتھ مرکزی سنسر بورڈ نے بھی فلم 'درج' کے چند مناظر پر اعتراضات اُٹھاتے ہوئے پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی تھی۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی کی فلم 'دُرج' کی کہانی پاکستان کے علاقے بھکر سے پکڑے گئے دو آدم خور بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو قبر سے مردہ لاشیں نکال کر ان کا گوشت پکا کر کھا جاتے تھے اور آخر میں پاکستان میں 'آدم خوری' سے متعلق قوانین نہ ہونے کے باعث انہیں صرف 2 سال کی سزا دی گئی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=qY4DF21KkQo
Load Next Story