قمر زمان چوہدری نے چارج سنبھال لیا کرپشن کے تمام پرانے کیسز کھولے جائینگے
لوٹی ہوئی قومی دولت وصول نہ کی تواحتساب پر قوم کا اعتماد کیسے بحال ہو گا،چیئرمین نیب
نئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ کرپشن کے تمام پرانے کیسز کھولے جائیں گے۔
جمعے کونیب ہیڈکوارٹر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ لوٹی ہوئی قومی دولت وصول نہ کی تواحتساب پر قوم کا اعتماد کیسے بحال ہو گا،غربت مٹانا ہے تو پہلے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا،قانون کی حکمرانی، تادیبی کارروائی اور قوانین پر موثر علمدرآمد ضروری ہے۔ بعدازاں انھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ نیب ہیڈ کوارٹر میں اپنے آفس پہنچے تو ڈپٹی چیئرمین نیب سمیت تمام افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیب افسران نے چیئرمین سے اپنا تعارف کرایا اور اپنی اپنی ذمے داریوں سے آگاہ کیا۔آئی این پی کے مطابق نیب حکام نے چیئرمین نیب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
چیئرمین نیب نے میڈیا سے گفتگومیں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک سے کرپشن سے خاتمے کی قوم کی امنگوں کو پورا کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، اگر احتساب پر قوم کا اعتماد بحال کرنا ہے تو کسی بھی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر ماضی کے کیسوں کو کھولنا ہوگا۔ چیئرمین نیب سے جب سابق صدر زرداری اور وزیراعظم نواز شریف سمیت شریف فیملی کے خلاف کرپشن کیسوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر تمام پرانے کیسز کھولیں گے، نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کام متوازن طریقے سے آگے بڑھائیں گے اور ان کے کام میں کسی ایک طرف جھکائو نظر نہیں آئے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی تقرری 28 مئی کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دی تھی جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔