شریف فیملی کیخلاف 3 ریفرنسوں پرریفری جج نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی
آئندہ سماعت لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر ہوگی لیکن نئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی فیملی اورتمام بزنس پارٹنرز کے خلاف مبینہ طور پرکئی ارب روپے کی کرپشن کے 3 ریفرنس (حدیبیہ پیپر ملز، اتفاق فاؤنڈری اور رائے ونڈ محل ریفرنس) خارج کرنے یا انھیں ری اوپن کرکے ان کی سماعت شروع کرنے کے فیصلے کی ریفری جج جسٹس سردار شمیم خان نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
آئندہ سماعت لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر ہوگی۔ نئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ ان ریفرنسوں کو خارج کرنے کی 3 پٹیشنز شریف فیملی کی طرف سے دائر کی گئی تھیں جن پر فیصلہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ راولپنڈی کا جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس فرخ عرفان پر مشتمل ڈویژن بینچ تقسیم ہوگیا تھا جس پر یہ کیس چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھیج دیا گیا، انھوں نے فیصلے کیلیے جسٹس سردارشمیم خان کو ریفری جج مقرر کیا ہے۔