ملالہ یوسفزئی کی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات

ڈرون حملوں سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور اس میں معصوم افراد مارتے جاتے ہیں،ملالہ یوسفزئی

امریکی صدر سےملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے.ملالہ یوسفزئی ۔فوٹو: اے ایف پی

ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی ہے باراک اوبامہ اور ملالہ یوسفزئی کی یہ ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی.


ترجمان وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی اور امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوبامہ بھی شریک تھیں۔امریکی صدر سے ملاقات میں ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ملالہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم افراد مارے جاتے ہیں اورمعصوم جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام میں غصہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان ،افغانستان ااور شام کے مہاجرین کی تعلیم کے لیے کوششوں پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم پر توجہ دینے سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ملالہ نے کہا کہ امریکی صدر سےملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔پاکستان اور امریکی حکومتوں میں زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ملالہ نے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں یو ایس ایڈ کے تعلیمی منصوبوں کو بھی سراہا۔جبکہ ملاقات پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملالہ لوگوں کی تعلیم کا خواب پورا کرنے کے لیے جس ہمت کا مظاہرہ کررہی ہے اسے سلام پیش کرتے ہیں . بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملالہ لڑکیوں کو تعلیم کا حق دلانے میں پر عزم ہے اور امریکا پاکستانی عوام اوردنیا بھر کے لوگوں کی طرح اس بات کی تعریف کرتا ہے ۔
Load Next Story