منوڑہ کےساحل پرپھنسی لانچ کوبحفاظت نکال لیا گیا
لانچ میں بارہ ماہی گیر سوار تھے،مغریب کے وقت پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لانچ ساحل پر پھنس گئی
منوڑہ کے ساحل پر پھنسنے والی لانچ کو بحفاظت ابراہیم حیدری پہنچادیا گیا لانچ کو ساتھی ماہی گیر بچا کر لائے جس میں 12 ماہی گیر سوار تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الذاکر نامی نئی لانچ کو ماہی گیروں نے ٹیسٹ کرنے کے لیے سمندر میں اتارا لیکن مغریب کے وقت سمندر میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث لانچ منوڑہ کےقریب ساحل پر پھنس گئی، لانچ میں بارہ ماہی گیر سوار تھے۔ماہی گیروں کے مطابق انہوں نے ریسکیواداروں سے مدد کی اپیل کی لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا ۔جس کے بعد لانچ میں سوار نورالاسلام نامی ماہی گیر نے ایکسپریس نیوز سے رابطہ کیا، میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ماہی گیروں کے ساتھی ابراہیم حیدری کے راستے سمندر میں داخل ہوئے اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کےبعد لانچ کو بحفاظت ابراہیم حیدری لانےمیں کامیاب ہوگئے ۔لانچ میں پھنسے ماہی گیر نورالاسلام نے ابراہیم حیدری پہنچنے کےبعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لانچ کو سمندر میں ٹیسٹ کرنے کے لیے لے کر گئے تھے لیکن پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہماری لانچ پھنس گئی،ہم نے نیوی،کسٹم اور کوسٹ گارڈ سمیت دیگر ریسکیو اداروں سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی ہماری مدد کو نہیں پہنچا۔جبکہ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق جب میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سے اس پر بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماہی گیروں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں سمندر میں بھیجی تھیں لیکن اندھیرے کی وجہ سے ماہی گیر سمت کا تعین نہیں کرپارہے تھے جس کی وجہ سے ہماری ٹیمیں لانچ نہیں ڈھونڈ سکیں۔تاہم بحفاظت ابراہیم حیدری پہنچنے پر ماہی گیروں اور ان کے اہل خانہ نے میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔