لاہور میں سکھوں کے مقدس مقامات اور قدیم عمارتوں کی یاترا کرانے کا فیصلہ

ملکی اورغیرملکی سکھوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی مذہب کے لوگ یاترامیں شریک ہوسکیں گے

اقدامات کا مقصد پاکستان میں مذہبی سیاحت کوفروغ دیناہے فوٹو: فائل

والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی پہلی بارسکھوں کے مقدس مذہبی مقامات اور قدیم عمارتوں کی یاترا شروع کروانے جارہی ہے۔


والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں سکھوں کے مقدس مقامات، گوردواروں اورعمارتوں کی یاترا کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی یاترا 27 اکتوبر کو شروع ہورہی ہے جس میں یاتریوں کو اندرون شہر میں سکھ عہد سے جڑی قدیم عمارتوں کے سیر کے ساتھ ساتھ گوردوارہ ڈیرہ صاحب ، گوردوارہ چونامنڈی سمیت دیگر گوردواروں پر لے جایا جائے گا، جہاں سکھ یاتری ماتھا ٹیک سکیں گے۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مطابق یہ یاترا ہر ماہ ہوگی ، ملکی اورغیرملکی سکھوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی مذہب کے لوگ یاترامیں شریک ہوسکیں گے۔ یاترا میں شریک ہونے والوں کو 1500 روپے فیس ادا کرنا ہوگی، یاتریوں کو فورٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ میں دوپہر کا کھانا کھلایا جائے گا۔ سردار پون سنگھ اس مذہبی یاترا کے گائیڈ ہوں گے جو یاتریوں کو مقدس مقامات اور گوردواروں کے تاریخ سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد مزارات اورتاریخی مساجد کی زیارتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں مذہبی سیاحت کوفروغ دیناہے۔
Load Next Story