افسران اس بات کی پرواہ نہ کریں کہ کونسی بااثرشخصیت پکڑی جارہی ہےچیرمین نیب
نیب افسران سے ان کے فرائض منصبی کی ایماندارانہ تکمیل کے علاوہ کسی اور بات کی توقع نہیں کرتا، چوہدری قمرزمان
چیرمین نیب چوہدری قمر زمان نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے ہی نہیں کرپشن کے خلاف بھی جنگ لڑرہی ہے اور اس جنگ میں کامیابی کے لئے نیب کو درست کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں نیب افسران سے خطاب کے دوران چوہدری قمر زمان کا کہنا تھا کہ قوم حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی جیسے مسائل سے پورے ملک کی صورت حال ابترہے، ایسی صورت حال میں ملک کے عوام صرف دہشت گردی کے ہی نہیں کرپشن کے خلاف بھی جنگ لڑرہی ہے لیکن بدعنوانی کے خلاف اس جنگ کو اس وقت تک نہیں جیتا جاسکتا جب تک نیب کی کارکردگی بہتر نہیں ہوتی۔
چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ملک کا اہم ترین اداروں میں سے ایک ہے اس لئے اس ادارے کے تمام افسران کا ڈیٹا بیس تیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیب افسران سے ان کے فرائض منصبی کی ایماندارانہ تکمیل کے علاوہ کسی اور بات کی توقع نہیں کرتے اور اس سلسلے میں وہ چاہتے ہیں کہ نیب پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے اور کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے نیب افسران اپنے اقدامات کو مزید تیز کریں اور اس بات کی بالکل بھی پرواہ نہ کریں کہ ان کے فرائض ادا کرتے ہوئے کون سی بااثر شخصیت پکڑی جارہی ہے۔