خوشدل شاہ کی دھواں دھار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا
خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 26 گیندوں پر برق رفتار 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی
لاہور:
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا، فخرز مان نے ناقابل شکست 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، خوشدل شاہ کی دھواں دھار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیاِ۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں منگل کے روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 82 رنز اسکور کیے تاہم اختتامی اوورز میں نوجوان بلے باز خوشدل شاہ کی دھواں دھار اننگز نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 56 رنز پرابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 111 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ اوپنر بابراعظم نے 56گیندوں پر 83 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔عمراکمل نے37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53رنز بنائے۔
سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے عرفان اللہ شاہ اور محمد محسن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤ کیا۔
178 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کےابتدائی 2 کھلاڑی بھی 48 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جس کے بعد فخر زمان اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت کے لیے62قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والےنوجوان بلے باز خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 26 گیندوں پر برق رفتار 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔ 54 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز اسکور کرنے والے فخر زمان خیبرپختونخوا کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
سنٹرل پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ، ظفر گوہر اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی، میچ میں ناکامی کے باعث سنٹرل پنجاب کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔