ڈالر کی قدرگر گئی اور سونا بھی سستا ہوگیا
فی تولہ سونا 86900 روپے اور دس گرام سونا 74503 روپے کا ہوگیا
فی تولہ سونا 300 روپے اور انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 3 پیسے گری اور ڈالر 155 روپے 90 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے 87 پیسے پر بند ہوا، جب کہ سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کمی ہوئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس سونا 1487 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 86 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 503 روپے ہو گئی، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی۔