روس میں عیسائی بنیاد پرستوں کا ہم جنس پرستوں کی ریلی پرحملہ کئی افراد زخمی

ہم جنس پرستی کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں اور ہم جنس پرستی کو روس میں بڑھنے سے روکا جائے، عیسائی بنیاد پرست

روس میں ہم جنس پرستی کو 1993 سے ایک جرم اور 1999 سے ایک ذہنی بیماری تصور کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

روس میں عیسائی بنیاد پرستوں نے ہم جنس پرستوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ میں ہم جنس پرستوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پرعیسائی بنیاد پرستوں نے حملہ کر کے متعدد افرد کی درگت بنادی۔،عیسائی بنیاد پرستوں کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرستی کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں اور ہم جنس پرستی کو روس میں بڑھنے سے روکا جائے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو حراست میں لے کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔

واضح رہے کہ ہم جنس پرستی کے حوالے سے روس میں متضاد آرا پائی جاتی ہیں، روس میں ہم جنس پرستی کو 1993 سے ایک جرم اور 1999 سے ایک ذہنی بیماری تصور کیا جاتا ہے۔ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے رواں برس جون میں ہم جنس پرستی کے خلاف ایک مسودے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد بین الاقومی سظح پر ہم جنس پرستوں کی جانب سے روس کے شہر سوچی میں 2014 میں ہونے والے ونٹر اولمپک گیمز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story