کراچی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کے الیکٹرک کا ملازم جاں بحق
واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ترجمان کے الیکٹرک
PORT BLAIR, INDIA:
کھوکھرا پار کے علاقے میں کے الیکٹرک کا لائن مین ہائی ٹینشن لائن پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
کھوکھرا پار کے علاقے ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 3 کے قریب بجلی کی ہائی ٹینشن لائن پر کام کے دوران ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا حفاظتی بیلٹ پہن کے باعث متوفی کی لاش تاروں سے لٹک گئی جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ فوری طور پر کرین کو طلب کر کے لٹکی ہوئی لاش اتار کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او محمد علی مروت نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 52 سالہ عبدالرحمٰن ولد نور محمد کے نام سے ہوئی جو کے الیکٹرک میں بطور لائن مین کام کر رہا تھا اور کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ، متوفی عبدالرحمٰن نے کام کے دوران حفاظتی بیلٹ باندھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے کے بعد اس کی لاش بلندی سے گرنے کے بجائے ہائی ٹینشن لائن کے پول سے ہی لٹک گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کے الیکٹرک کی ٹیم ہائی ٹینشن لائن پر کام کر رہی تھی اور ابھی اس بات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے کہ لائن مین کی ہلاکت میں کوئی غفلت و لاپروائی تو نہیں برتی گئی ؟ ، متوفی ریلوے سٹی کالونی کا رہائشی تھا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔