ثقلین نے سرفراز کی قیادت سے برطرفی کو جلد بازی قرار دے دیا

مصباح اور بورڈ بہت زیادہ تجربے کررہا ہے مگر تجربات کبھی ٹاپ لیول پر نہیں ہوتے، ثقلین مشتاق

مصباح اور بورڈ بہت زیادہ تجربے کررہا ہے مگر تجربات کبھی ٹاپ لیول پر نہیں ہوتے، ثقلین مشتاق فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق اسپن اسٹار ثقلین مشتاق نے سرفراز احمد کی قیادت سے برطرفی کو جلد بازی قرار دے دیا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر میں مصباح الحق کی جگہ ہوتا تو انھیں ایک موقع اور دیتا، اب بابراعظم کو کپتان بنادیا گیا، میں نہیں جانتا کہ انھوں نے انڈر 19 یا ڈومیسٹک لیول پر قیادت کی ہے یا نہیں اور وہ اس میں کیسے ہیں۔


ثقلین نے کہا کہ مصباح الحق ایک دیانتدار اور ذہین انسان ہیں، وہ کوالٹی اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے مگر سلیکشن اور کوچنگ ان کیلیے نئی چیز اور مجھے یقین ہے کہ وہ غلطیاں کریں گے۔

ثقلین کے مطابق مصباح اور بورڈ بہت زیادہ تجربے کررہا ہے مگر تجربات کبھی ٹاپ لیول پر نہیں ہوتے، ایسی چیزیں ایج گروپس اور اے ٹیم میں کی جاتی ہیں۔
Load Next Story