کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک

ویب سائٹ ہیک کرنے کے لیے مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی

بھارت سے 1 لاکھ 78 ہزار سائبر حملوں کا سائبر سیکیورٹی ٹیم نے بھرپور دفاع کیا ، فوٹو: فائل

نوجوانوں کو قرضہ فراہم کرنے کی اسکیم کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک ہوگیا۔

کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ ہیک کیلئے مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی۔ بھارت سے پروگرام کیخلاف 1 لاکھ 78ہزارسائبر حملے کئے گئے جس کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن این ٹی سی کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے بھرپور دفاع کیا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے لیے چار روز میں دو لاکھ 60 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ تین دن میں66 لاکھ افراد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ وزٹ کی، کامیاب جوان پروگرام پر اب تک 12ملین سائبرحملے کئے گئے اور ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

این ٹی سی حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کیا جس کے بعد معاون خصوصی نے این ٹی سی میں قائم سکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا، حکام کی سائبر اٹیکس اور بروقت دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
Load Next Story