بھارتی انتہا پسندتنظیم کی پاکستانی گلوکارعدنان سمیع کو ملک چھوڑنے کی دھمکی

بھارتی اداکاروں کو پاکستانی اداکاروں پر فوقیت حاصل ہے اور ہماری تمام ترحمایت انہی کیلئے ہے، صدر انتہا پسندتنظیم

عدنان سمیع غیرقانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں لہذا فورا ملک چھوڑ دیں، ہندو انتہا پسندتنظیم۔ فوٹو: فائل

بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم مہارشٹرا نیونرمان چترپت کرماچاری سینا نے پاکستانی گلوکارعدنان سمیع کوفورا بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی پسند تنظیم کے فلم ونگ ایم این ایس کے صدر ایمے کھوپکر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصے سے بھارت میں مقیم پاکستانی گلوکارعدنان سمیع نے بھارت میں قیام بڑھانے کے لئے ان سےمدد کی درخواست کی لیکن انہوں نے پاکستانی گلوکار کو فورا بھارت چھوڑنے کا کہا ہے، عدنان سمیع غیرقانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں، بھارتی اداکاروں کو پاکستانی اداکاروں پر فوقیت حاصل ہے اور ہماری تمام ترحمایت بھارتی اداکاروں کے لیے ہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارعدنان سمیع نے بھارت کی ایک فیملی کورٹ میں اپنے ویزے کی میعاد وقت کے ساتھ بڑھانے کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ان کا بھارت کا حالیہ ویزا 6 اکتوبر کو ختم ہوچکا ہے۔
Load Next Story