اقراعزیز یاسرحسین سے شادی کیلئے دن گننے لگیں

چند روز قبل اقرا عزیزاور یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر متنازع تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا

میں آج تک کسی ایسے انسان سے نہیں ملی جو یاسر حسین کی طرح مددگار ہو، اقراعزیز فوٹوفائل

اداکارہ اقرا عزیز اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔

یاسر حسین نے رواں سال ایوارڈ شو کے دوران اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے اقرا نے قبول کرلیا تھا۔ حالانکہ تقریب کے دوران یاسر حسین اور اقرا عزیز کی بے باکیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، تاہم تنقید سے بے پرواہ یہ جوڑا اپنی زندگی میں مگن اور کافی خوش ہے۔

اقرا عزیزاور یاسر حسین ان دنوں میامی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے ایک دوسرے سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: یاسر حسین کا اقرا عزیز کو گود میں اٹھا کر تصویر لینا مہنگا پڑگیا

حال ہی میں اقرا عزیز نےانسٹاگرام پر اپنی اور یاسر حسین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھاہے''میں آج تک کسی ایسے انسان سے نہیں ملی جو تمہاری طرح مددگار ہو۔ اس تحریر کے ساتھ اقرا نے یاسر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B36sa5zgOOe/"]

واضح رہے کہ چند روز قبل یاسرحسین اور اقرا عزیز کو سوشل میڈیا پر ایک تصویر کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ تصویر میں یاسر نے اقرا کو گود میں اٹھایا ہواتھا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے اور مذہب میں بغیر شادی کے اس طرح وقت گزارنے کی بالکل اجازت نہیں ہے، خدا ہمیں سیدے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Load Next Story