وزیراعظم کی نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔




فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا اور نواز شریف کو اسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کیں۔

وزیراعظم سے گفتگو میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوازشریف کے علاج معالجے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو اسپتال میں بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور اسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
Load Next Story