یوروزون ٹوٹاتوبیروزگاروں میں تباہ کن اضافہ ہوگاآئی ایل او
نوجوان نسل سب سے زیادہ متاثرہوگی،جرمنی میںجاب لیس ریٹ 11.3 فیصد تک پہنچ سکتاہے۔
KARACHI:
انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن (آئی ایل او) نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مقروض یونان نے یورو زون چھوڑا یا یورو زون ٹوٹ گیا تو بیروزگاروں میں تباہ کن اضافہ ہوگا خصوصا نوجوانوں میںبیروزگاری تیزی سے پھیلے گی۔ آئی ایل او کے سینئراکنامسٹ اک ہارڈ انرنیسٹ نے جرمن اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ یہ یورپی نوجوان نسل کیلیے تباہ کن ہوگا،
اسپین میں 2014 تک بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 27.7 فیصد ہوجائیگی، پرتگال میں بیروزگاری پھیلے گی، جرمنی میں اس وقت تک ہر 10 میں سے ایک شخص بیروزگار ہوگا جبکہ 17 رکنی یورو زون میں بیروزگاری کی اوسط شرح بڑھ کر13 فیصد ہوجائیگی مگر یورو زون ٹوٹا تو صورتحال اس سے بھی بدتر ہو سکتی ہے اور اگرایسا ہوا تب جرمنی میں بیروزگاری کی شرح 2014 تک 11.3فیصد تک پہنچ جائے گی اور یہ شرح فرانس میں 17 فیصد ہوگی جبکہ ہرتیسرا ہسپانوی شہری بیروزگار ہوگا اور سب سے زیادہ نوجوان نسل متاثر ہوگی۔
انھوں نے کہاکہ یورو کے خاتمے سے فرانس کے نوجوانوں میںبیروزگاری کی شرح بڑھ کر 34فیصد، اٹلی میں 38 فیصد اور اسپین میں 59 فیصد تک پہنچ جائیگی۔