ڈنگی پر قابو نہ پایا جاسکامزید9افراد میں وائرس کی تصدیق
متاثرین میں 7 سالہ بچی اور 3 خواتین بھی شامل، 4 مریض اسپتال داخل،5 ماہ میں 289 افراد ڈنگی کا شکار ہو چکے
حیدرآباد میں ڈنگی کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، 24گھنٹوں کے دوران بچی اور3 خواتین سمیت مزید 9 افراد میں ڈنگی میں مبتلا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹنڈو آغا کے 18سالہ محمد حیدر، 20 سالہ ماہم، الرحیم سینٹر کی30 سالہ سائرہ، لیاقت کالونی کی شازیہ، ہیر آباد کی 7 سالہ لبیکہ، گاڑی کھاتہ کا 30سالہ جمیل احمد، گلشن حالی کا 36 سالہ محمد ناصر، سرفراز کالونی کا 40 سالہ نسیم الدین اور صدیق پلازہ لطیف آباد نمبر8 کے محمد کامران میں ڈنگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جن میں سے4 مریضوں لبیکہ، شازیہ، سائرہ، جمیل احمد کو سول اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں مئی سے اب تک289 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔191 مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا، جن میں سے 9 مریض اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ صرف تعلقہ سٹی میں 232 افراد ڈنگی وائرس کا شکار ہوئے۔ تعلقہ سٹی میں ڈنگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ لیاقت کالونی ہے، جہاں اب تک ڈنگی کے 37 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پھلیلی و پریٹ آباد میں 27، آفندی ٹاؤن و پنجرہ پول میں 26، ہیر آباد میں 17، فقیر کا پڑ میں 14 اور ٹنڈو ولی محمد میں 12کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔