سیشن جج کے گھر میں ڈکیتی ایس ایس پی کو نوٹس جاری

14اکتوبر کو عدالت میں طلب کر لیا گیا، فریادی نے ایک ملزم کو شناخت کر لیا

عدالت نے ملزم کو ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نمبر 9 نے سیشن جج ضمیر تنیو کے گھر ڈکیتی کیس میں ایس ایس پی حیدرآباد کو 14 اکتوبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔

جب کہ شناخت پریڈ میں فریادی احسن ضمیر نے ایک ملزم عبدالحمید گاڈھی کو شناخت کرلیا جسے عدالت نے ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔




فریادی احسن ضمیر نے عدالت کو بتایا کہ ڈکیتی کرنے کے لیے 12 ملزمان گھر میں داخل ہوئے تھے اورایک ملزم نے اپنا منہ ڈھانپا ہوا نہیں تھا اور اسی ملزم نے پسٹل تانا تھا جب کہ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہے اور اسے پولیس نے بلاجواز گرفتار کر کے اس کیس میں ملوث کیا ہے ، وہ گاڑی چلا کر گزر بسر کرتا ہے۔
Load Next Story