بد امنی پر قابو پانے کیلیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے نعیم بروکا

جامشورو سے جرائم کا خاتمہ کرنے کے ہر ممکن اقدام کیے جائیں، پولیس افسران سے خطاب

روپوش ملزمان کی گرفتاری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.ڈی آئی جی حیدرآباد:فوٹو۔فائل

ڈی آئی جی حیدرآباد سندھ پولیس محمد نعیم بروکا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی جائے جبکہ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کیا جائے۔

وہ ایس ایس پی آفس جامشورو میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز سمیت انچارج سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ضلع بھر میں ایک ہزار 61 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ 16 افراد روپوش ہیں۔ مزید گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




سپر ہائی وے پر امن و امان بر قرار رکھنے کیلیے نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ضلع میں پولیس نفری کم جبکہ آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے پھر بھی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے تمام ایس ایچ او ز کو ہدایت کی کہ روپوش ملزمان کی گرفتاری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام تھانیدار اپنی حدود میں عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔ جامشورو میں بدامنی پر قابو پانے کیلیے جنگی بنیادوں پر کوشش کی جائے۔
Load Next Story