پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے روک دیا
پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے مشروط این او سی منسوخ کردئیے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے روک دیا۔
کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ٹی ٹین لیگ 15 سے 24 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ۔لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 15 سے 16 کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی تاہم مصروفیات کے باعث پی سی بی نے انہیں لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔