بجلی کی قیمت میں ایک روپے66 پیسے فی یونٹ اضافہ

صارفین آئندہ ماہ 20 ارب روپے سے زائد اضافی رقم ادا کریں گے، نوٹیفکیشن جاری

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا، نوٹیفکیشن. فوٹو:فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے یہ اضافہ آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

 
Load Next Story