دفتر خارجہ میں ویڈیو حریم اور وینا کے درمیان لفظی گولہ باری
سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی حریم شاہ کے دفتر خارجہ کے اہم میٹنگ روم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم میں بغیر کسی خوف کے آزادانہ گھومتی پھرتی نظر آرہی تھیں جب کہ دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ صدارتی نشست پر براجمان ہیں، ساتھ ہی کیپشن میں 'وزیر اعظم حریم شاہ' بھی لکھ دیا۔
حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک بھی ٹک ٹاک ویڈیو تنازع پر پیچھے نہیں رہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''بات تمغہ امتیاز سے شروع ہوئی تھی، اب وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئی ہے، اس تمام معاملے کی تحقیق ہونی چاہئے کہ کس کے اندر کا ہیرو سر عام ذلیل ہونے کے لیے بے قرار ہے''۔
بات تمغہ امتیاز سے شروع ھوئ تھی اور اب وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئ ھے۔۔۔اس تمام معاملے کی تحقیق ھونی چاھئے۔۔۔کس کے اندر کا ھیرو سر عام زلیل ھونےکے لیے بیقرار ھے!!!
وینا ملک کی ٹویٹ پر حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں اور دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی جس پر حریم شاہ نے وینا ملک کو ان کا ماضی یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ''فوٹو یاد ہیں یا گوگل سے ڈاؤن لوڈ کر کے طبق روشن کردوں''۔ بعد ازاں چند ہی گھنٹوں بعد حریم شاہ نے اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔
اس ٹویٹ میں سب سے حیرت والی بات یہ ہے کہ یہ الفاظ کسی اور کے نہیں بلکہ "عسکری مہر یافتہ تن بے لباس سرورق رسالہ سر زمین ہندوستاں" کے ہیں۔
فوٹو یاد ہیں یا گوگل سے ڈاؤنلوڈ کر کے طبق روشن کروں؟؟ https://t.co/iupT9dhssl