پی ٹی سی ایل کی فریڈم پیکیجز کے تحت ملک بھرمیں لامحدود کالزکی پیشکش
ڈبل پلے پیکیج صارفین کو ڈی ایس ایل چارجز بھی ادا کرنے ہونگے۔
پی ٹی سی ایل نے فریڈم پیکیج کے تحت پی ایس ٹی این صارفین کو مقامی اور اندرون ملک لا محدود کالز کی پیشکش کر دی ، فریڈم پیکیج صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جس سے پی ٹی سی ایل کے وہ صارفین جو صرف لینڈ لائن استعمال کرتے ہیں محض 499 روپے کے عوض لامحدود مقامی اور اندرون ملک کالز کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں جبکہ براڈ بینڈ صارفین صرف 250 روپے میں لا محدود کالز کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مذکورہ دونوں پیکیجز نئے ٹیلیفون کنکشن کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ آف نیٹ، موبائل اور بین الاقوامی کالز کیلیے چارجز یکساں طور پر لاگو ہوں گے،
علاوہ ازیں ڈبل پلے پیکیج صارفین کو ڈی ایس ایل چارجز بھی ادا کرنے ہونگے، اس کے ساتھ آن نیٹ وائس پیکج ٹرپل پلے اور کاڈ پلے کسٹمرز کیلیے بھی نافذ العمل ہو گا، یہ تمام پی ٹی سی ایل پیکیجز نئے صارفین کیلیے ہوں گے لیکن موجودہ صارفین بھی ان فریڈم پیکیجز کو اختیار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نئے پیکیجز کی پیشکش کے بعد تمام پی ایس ٹی این پیکیجز اور ڈبل پلے پیکیجز ختم ہو جائیں گے جبکہ انٹرنیشنل پیکیجز، موبائل بکٹس اور ڈبل اپ لامحدود پیکیجز جاری رہیں گے۔