امریکا کو نادہندگی کے معاشی نتائج سے بچانا ہوگا صدر اوباما

امریکا میں ہر کسی کے لیے رقم ادھار لینا بہت مہنگا ہوجائے گا، ہفتہ وار خطاب

ہر خاندان اور کاروبار کو رپبلکن ڈیفالٹ ٹیکس کا سامناہوگا، عالمی منڈی پر منفی اثرات ہونگے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ حکومت کی فنڈنگ پر جاری سیاسی تعطل اور قرضوں کے معاملے پر رواں ہفتے کانگریس کے ارکان سے ان کی ہونے والی ملاقاتوں میں ایک بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کی ذمے داریاں پوری نہ ہونے سے پیدا ہونے والے معاشی نتائج سے بچنے کی ضرورت ہے۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما نے کہاکہ قرض سے متعلق بہترین درجہ بندی کو نقصان سے امریکا میں ہر کسی کیلیے رقم ادھار لینا بہت مہنگا ہوجائے گا اور اس سے ان کے بقول امریکا میں ہر خاندان اور کاروبار کو رپبلکن ڈیفالٹ ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔




ان کا مزید کہنا تھا کہ نادہندگی سے عالمی منڈی پر بھی مضر اثرات مرتب ہونگے۔ دوسری طرف امریکا میں جاری شٹ ڈائون کے باعث بند ہونیوالے مجسمہ آزادی سمیت 2 پارک عوام کیلیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں ۔ نیویارک کے گورنر نے بتایاکہ شٹ ڈائون کے باوجود وفاقی حکومت سے ان پارکوں کوکھولنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
Load Next Story