غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم ختم 14 دن میں 16 ہتھیار جمع ہوئے

اشتہاری مہم پر 3 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، 14 روزہ مہم کے دوران صرف 16 ہتھیار جمع ہوئے

اب اگر کسی سے غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوا تو اسے عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔


محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ 14 روز تک مہم جاری رہی اور اس دوران شہریوں کو اسلحہ جمع کرانے کی ترغیب دینے کے لیے اشتہاری مہم پر 3 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، اس 14 روزہ مہم کے دوران صرف 16 ہتھیار جمع کرائے گئے ، ذرائع نے بتایا کہ اس حساب سے فی ہتھیار 19 لاکھ روپے خرچ ہوئے ، مہم کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ، اب اگر کسی سے غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوا تو اسے عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرلی جائے گی ، ذرائع نے مزید بتایا کہ اب غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کے لیے سرچ آپریشنز میں بھی تیزی لائی جاسکتی ہے۔
Load Next Story