طالبان سے مذاکرات کیخلاف بیرونی فنڈز استعمال ہو رہے ہیں فضل الرحمن

قوم بارودمیں جل رہی ہے اورہم تماشہ دیکھ رہے ہیں،مسائل کبھی طاقت سے حل نہیں ہوئے،سربراہ جے یو آئی ف

مسلمانوں پردہشت گردی کا لیبل لگانا یہودیوں کی سازش ہے، سربراہ جے یو آئی۔ فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی لے کرسنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

قوم بارود میں جل رہی ہے اور ہم آرام سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ مسائل طاقت کے استعمال سے کبھی حل ہوئے نہ ہونگے اگر امن طاقت کے استعمال سے آنا ہوتا توکب کا آچکا ہوتا۔ بعض قوتیں طالبان حکومت مذاکرات سبوتاژ کرنے درپے ہیں۔




وہ دورہ مردان کے دوران تحصیل تخت بھائی کے کارکنوں کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بعض عناصر کو باہر سے فنڈ مل رہے ہیں مذاکرات ناکام بنانے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں تاکہ وہ ناپاک عزائم میں کامیاب ہوسکیں انھوں نے کہا کہ ایسے عناصر ہمارے دشمنوں کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے ۔
Load Next Story