حصص مارکیٹطویل مدت کے بعد15300کی حدبحال
افراط زر میں کمی پرخریداری بڑھنے سے انڈیکس138پوائنٹس اضافے سے 15391ہوگیا۔
افراط زر کی شرح میں کمی کے رحجان سے قرضوں کی شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پر مختلف شعبوں کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے اور پی ٹی سی ایل سمیت دیگر ٹیلی کام کمپنیوں میں نمایاں خریداری سرگرمیوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے طویل مدت کے بعد انڈیکس کی15300 کی حد بحال ہوگئی، 54.54 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں33 ارب27 کروڑ69 لاکھ88 ہزار245 روپے کا اضافہ ہوا،
ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر71 لاکھ46 ہزار567 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلابھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب نہ ہوسکے، البتہ تیزی کی شرح میں کمی ہوئی جو ایک موقع پر166.34 پوائنٹس کے اضافے سے 15420کی سطح تک پہنچ گئی تھی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں نے64 لاکھ51 ہزار 225 ڈالر، مقامی کمپنیوں 5 لاکھ80 ہزار664 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز نے ایک لاکھ14 ہزار677 ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو مارکیٹ کے مورال کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوئی،
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 137.87 پوائنٹس بڑھ کر 15391.58 ہوگیا، کے ایس ای30 انڈیکس 159.51 پوائنٹس اضافے سے 13229.93 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 233.09 پوائنٹس بڑھ کر27236.72 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت8.19 فیصد زائد رہا،24 کروڑ20 لاکھ63 ہزار 950 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ319 کمپنیوں تک محدود رہا، 174 کے بھائو میں اضافہ، 126 کے داموں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔