برطانیہ میں ٹرک میں مردہ پائے گئے تمام 39 افراد چینی باشندے نکلے
برطانیہ میں ایک ٹریلر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے نے انتظامیہ کو ہلادیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے
برطانیہ کے علاقے ایسیکس میں ایک ٹریلر کے کنٹینر سے 31 مرد اور 8 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں اب تمام لاشوں کی شناخت کے بعد ان کا تعلق چین سے بتایا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برطانوی کاؤنٹی ایسکیس میں ایک ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں ملی تھیں جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی۔ دوران تفتیش ڈرائیور کی نشاندہی پر برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شمالی آئرلینڈ میں تین مقامات پر چھاپہ مارا ہے تاکہ اس واقعے میں ملوث کسی ممکنہ منظم گروہ کی نشاندہی کی جاسکے۔
یہ کنٹینر بیلجیئم کے شہر زی بروگی سے روانہ ہوا تھا اور برطانی کاؤنٹی ایسیکس کے شہر پرفلیٹ پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق ایسیکس پہنچتے ہی کنٹینر میں 39 افراد کا انکشاف ہوا جو مرچکے تھے۔
ایسیکس پولیس کے اہلکارنے بتایا کہ آئرلینڈ کے علاقے آرماغ سے تعلق رکھنے والے مو رابنسن سے مزید تفتیش جاری ہے لیکن ان کی ترجیح 39 افراد کا وقار ہے جو اس سانحے میں چل بسے اور ساتھ ہی ان کے پیاروں سے رابطے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
برطانوی پولیس نے آئرلینڈ میں رابنسن کے اہلِ خانہ سے بھی رابطہ کیا ہے اور اس کے والد سے بھی کچھ سوال و جواب کیے ہیں تاہم مو رابنسن کے علاقے کے افراد نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہے جب کہ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے اصل ذمے داروں تک پہنچنا چاہتی ہے۔
پولیس نے تمام لاشوں کو بروم فیلڈ ہسپتال کے سرد خانے میں پہنچادیا ہے جہاں ان کا حتمی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جب کہ ان کی شناخت کے لیے چینی حکام سے رابطوں کا عمل جاری ہے۔