قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے7 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی
اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹنے ہوئے الٹی۔
نیشنل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے7 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ قلعہ سیف اللہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے بس کو کاٹ کر پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکالا، لاشوں اور زخمیوں کو قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم شدید زخمیوں کو کوئٹہ بھجوادیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس حادثے کو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹنے کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔