ٹینس اسٹار نواک جوکووک نے شنگھائی ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

نواک جوکووک نے فائنل میں ڈل پوٹرو کو 1-6، 6-3، 6-7 (7/3) سے شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

ڈل پوٹرو نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو شکست کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووک نے ارجنٹینا کے جوان مارٹن ڈل پوٹرو کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔


نواک جوکووک نے فائنل میں ڈل پوٹرو کو 1-6، 6-3، 6-7 (7/3) سے شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو شکست دینے اور گزشتہ ہفتے جاپان اوپن اپنے نام کرنے والے ڈل پوٹرو پہلے سیٹ ميں کچھ آف کلر نظر آئے تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹ انہوں نے جوکووک کو مشکلات میں ڈالے رکھا، دوسرا سیٹ 3 کے مقابلے ميں 7 پوائنٹس سے جیتنے کے بعد تیسرا سیٹ میں ڈل پوٹرو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story