بھارتی ٹینس ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی
بھارتی ٹیم ارکان کے ویزوں کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا گیا ہے
تین اہم تبدیلیوں کے ساتھ بھارتی ٹینس ٹیم کے اگلے ماہ دورہ پاکستان کے لیے ویزہ پراسس شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان اور بھار ت کی سرحدی کشیدگی کے باوجود اگلے ماہ بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہمسایہ ملک نے ٹیم میں تین اہم تبدیلیوں کے ساتھ ویزہ پراسس کا آغاز کردیا ہے۔ روہن بوپانا کے ساتھ پرعالمی درجہ بندی میں نواسی پوزیشن رکھنے والے جانیش گوناسورنا اور معروف ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی کا نام بھی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔
بھارتی ٹینس لان ایسوسی ایشن نے مہیش بھوپتی کی جگہ لینڈر پیس کو ٹیم کا نان پلینگ کپتان مقر رکیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے بھارتی درخؤاست پر پاکستان کے ساتھ 14 او ر 15 ستمبر کو شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔ اب نئے پروگرام کے مطابق یہ مقابلے 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔
بھارتی ٹینس حکام کی جانب سے ایک بارپھر اس ٹائی کو ملتوی کرنے کا مطالبہ آئی ٹی ایف نے مسترد کرتے ہوئے انہیں ویزوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ بھارتی ٹیم کے 11 ارکان کے ویزوں کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا گیا ہے۔ جن میں سندر نائرن مینجر،لینڈر پیش نان پلینگ کپتان،سید ذیشان علی کوچ،آنند کمار فزیو کے ساتھ ٹیم ارکان میں سکھت سائی، منہیش سریش کمار،سدرتھ راوٹ، ارجن جیانت،سری رام بالاجی، مکنڈاور سکھت سائی کی سری لنکن اہلیہ شامل ہیں۔