اگست میں 190 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا

بھتہ خوری سے متعلق25شکایات موصول ہوئیں،ایس ایس پی سائوتھ کی پریس کانفرنس۔

بھتہ خوری سے متعلق25شکایات موصول ہوئیں،ایس ایس پی سائوتھ کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ایس ایس پی سائوتھ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں 190 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جن میں سے62 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے،انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں127افراد کو ہلاک کیا گیا جبکہ2011 کے ماہ رمضان میں258گولیوں کا نشانہ بنے،لیاری میں رینجرز آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے2افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا ، وہ گذشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔


تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سائوتھ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں 190 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جن میں سے صرف62 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ،58 کو ذاتی دشمنی کی بنا پر موت کے گھاٹ اتارا گیا ، 8 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہلاک ہوئے جبکہ17لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی،45کیسز میں قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ، انھوں نے کہا کہ13ٹارگٹ کلر گرفتار کیے جبکہ بھتہ خوری سے متعلق25 شکایات موصول ہوئیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2073 چھا پے مارے گئے۔
Load Next Story