قاتلوں کے بجائے بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے
ذوالفقارحسنین کے قاتل گرفتارکیے جائیں،مولانا اکرام حسین،مولاناصادق رضا ودیگر۔
تحریک حسینیہ پاکستان کے تحت کراچی،کوئٹہ اورملک کے دیگر حصوں میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی جلسہ مسجد ایلیاء میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا حسین مسعودی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ اظہرحسین نقوی نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ ملت جعفریہ کے افراد کے قتل پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم اپنی حفاظت کیلیے خود ہی اقدامات پر مجبور ہوجائیںگے۔
شیعہ علما کونسل سندھ کے سینئر نائب صدر مولانا جعفر سبحانی نے جعفریہ مسجد نیوکراچی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کے قاتلوںکوگرفتار کرنے کے بجائے حکومت بے گناہوں کو گرفتار کر رہی ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہوںکو فی الفور رہا کیا جائے ،علاوہ ازیں مولانا جعفرسبحانی نے کارکنان کے ہمراہ متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا، مجلس وحدت مسلین کراچی کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی ،محمد مہدی ،علامہ آفتاب جعفری اور آصف صفوی نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بلوچستان ہائی کورٹ سید ذوالفقار حسنین نقوی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔